اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر میں محفل میلاد کا انعقاد

بدھ 14 دسمبر 2016 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) گزشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگا کے مرکزی دفتر میں ایک پروقار محفل میلاد کا انعقاد کیاگیا۔محفل میں معروف نعت خواں ساحرہ الخیری نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ تہمینہ امجد تھیں ۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں شعبہ خواتین اسلام آباد کے زیراہتمام پارٹی کے مرکزی دفتر میں محفل میلاد کی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ تہمینہ امجد تھیں۔تقریب میں اے پی ایم ایل شعبہ خواتین فیڈرل کیپیٹل کی صدر سیدہ فردوس،نائلہ عظمت،ربابہ صادق، شمع فردوس، صبا امین، ادیبہ ایڈوکیٹ، راحیلہ راجہ، سمیرا عباسی، کوکب رحین اور مسز سجاد کے علاوہ پارٹی کی دیگر خواتین نے شرکت کی۔ محفل میلاد میں معروف نعت خواں ساحرہ الخیری اور دیگر نے نعتیہ کلام پیش کیا۔آخر میں پارٹی سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد سمیت دیگر قیادت کی صحت یابی اور ملک کو قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔