پاکستان کو خارجہ محاذ پر فعال وزیرخارجہ کی ضرورت ہے، مہرین انور راجہ کا بیان

بدھ 14 دسمبر 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بھارت پھر دھکمیاں دے رہا ہے۔ کرپٹ حکمران کشمیر کامقدمہ نہیں لڑ سکتے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر بے وزنی موقف اختیار کیا ،پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان کی جدوجہد کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے لیکن حکومت مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں نہیں لڑسکی ،جب ملک کا وزیرخارجہ ہی موجود نہ تو خارجہ امور کس طرح چل سکتے ہیں،پاکستان کو خارجہ محاذ پر فعال وزیرخارجہ کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ جب ہم نے حکمرانوں کے خلاف تحریک شروع کی تو یہ ضرورکامیاب ہوگی کیوں کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں ،ماضی گواہ ہے جس تحریک میں عوام شامل ہوں وہ ضرور کامیاب ہوتی ہے ،پورا پاکستان وزیراعظم سے پانامہ لیکس کاجواب مانگ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :