لاہور،ایل او ایس چوک پر تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،موٹر سائیکل سوار 8 سالہ بچہ جاں بحق ‘ 2 افراد زخمی

بدھ 14 دسمبر 2016 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) ایل او ایس چوک پر تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایل او ایس چوک پر شدید دھند کے باعث تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکے والد امجد اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے والا کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :