لاہور، شاہدرہ کے علاقے عزیز کالونی میں پولیس کی کارروائی پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم گرفتار، سینکڑوں پتنگیں برآمد

بدھ 14 دسمبر 2016 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) شاہدرہ کے علاقے عزیز کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے سینکڑوں پتنگیں اور چرخیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ پولیس نے عزیز کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے عثمان نامی پتنگ فروش کو گرفتار کیا گیا ملزم پابندی کے باوجود پتنگیں بنا کر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا جس کو اطلاع ملنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاپولیس نے ملزم کے قبضے سے 450 سے زائد تیار پتنگیں، 50 سے زائد چرخیاں اور خام مال برآمد کرلیاملزم کا کہنا تھا کہ وہ فروری میں بسنت سے پابندی ہٹانے کی خبر کے بعد تیاریاں کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :