کینٹ کے علاقہ غوثیہ کالونی میں نائب صدر لاہور کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد پر قاتلانہ حملہ‘تاہم وہ محفوظ رہے

بدھ 14 دسمبر 2016 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) کینٹ کے علاقہ غوثیہ کالونی میں نائب صدر لاہور کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد پر قاتلانہ حملہ‘تاہم وہ محفوظ رہے‘ پولیس نے ملزمان کی شناخت کرلی۔

(جاری ہے)

نائب صدر کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پہلے دفتر کے شیشے توڑے پھر شیشے کے ٹکڑے اور خنجر لے کر ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر وہاں موجود لوگوں نے انکی جان بچائی ایس پی کینٹ رانا طاہر کا کہنا ہے کہ شیخ شاہد پر حملہ کرنیوالے چاروں ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے ایک ملزم گرفتار اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں اور وہ بھی بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :