2018ء کے عام انتخابات میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے ،ْوفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی

اپوزیشن کا کام اسمبلی میں عوامی مسائل اٹھانا ہے، وہ نہیں اٹھاتے تو مطلب ہے کہ وہ اپنا فرض نہیں ادا کر رہے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ2018ء کے عام انتخابات میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن میں سے اقتصادی راہداری کا منصوبہ سب سے بڑا ہے جس سے ملکی معیشت ترقی کرے گی اور عوام کو بھی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کریگی۔ ایک سوال پرانہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی ایوان میں واپس آمد پر کہا کہ دیر آئید درست آئید۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام اسمبلی میں عوامی مسائل اٹھانا ہے، اگر وہ نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنا فرض نہیں ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :