لاہور ہائیکورٹ ، پی ٹی اے کی طرف سے ٹیلی کام کمپنی کو سو ارب روپے کی ریکوری نوٹس ل

بدھ 14 دسمبر 2016 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) جسٹس شاہد وحید نے ٹیلی کام کمپنی وائس کام کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے سردار کلیم الیاس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے درخواست گزار کو کمپنی کو فیس کی مد میں سو ارب روپے کی ریکوری کا نوٹس بھجوایا جائے، نوٹس بھجوانے سے قبل درخواست گزار کمپنی کو سنا نہیں گیا اور حکام نے اپنی مرضی سے ہی فیس کا سوا ارب روپے تخمینہ لگا کر ریکوری نوٹس بھجوا دیا، قانون کے مطابق کسی بھی ٹیکس پیئر سے بغیر تخمینہ کسی قسم کی ریکوری نہیں کی جا سکتی لہذا ریکوری کا نوٹس معطل کیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ریکوری کا نوٹس معطل کرتے ہوئے معاملہ واپس ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بھجوا دیا، عدالت نے اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار کمپنی کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

(بخت گیر)