پشاور سے کراچی تک کرسمس خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ

بدھ 14 دسمبر 2016 19:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) پشاور سے کراچی تک کرسمس خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے 23 دسمبر کوکرسمس ٹرین پشاور سے کراچی کے لئے روانہ ہو گی جبکہ اسلام آباد سے کرسمس ٹرین 22دسمبرسے پشاور سے روانہ ہو گی ۔ ملک کی تاریخ میںپہلی مرتبہ کرسچن کمیونٹی کے مذہبی تہوار کرسمس ڈے کے موقع پر خصوصی کرسمس ٹرین پہلی مرتبہ چلایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

آزادی ٹرین کی طرز پر کرسمس ٹرین کی تیاری شروع کردی ہے ۔پشاور کینٹ ،سٹی ریلوے سٹیشن ، نوشہرہ ریلوے سٹیشن ، اٹک ریلوے سٹیشن پرکرسمس خصوصی ٹرین چلائی جائیگی ۔ پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن پرخصوصی کرسمس ٹرین دو گھنٹے تک کھڑی رہیگی۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیت برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پرکرسمس ٹرین چلایا جارہاہے ۔ جسکے اخراجات وزارت انسانی حقوق برداشت کریگی۔

متعلقہ عنوان :