قبائلی علاقہ جات کیلئے نئے آنیوالے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ مختص کیا جائے ،فاٹا اصلاحی کمیٹی

بدھ 14 دسمبر 2016 19:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) قبائلی علاقہ جات کے لئے نئے آنے والے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ مختص کیا جائے این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کے لئے تین فیصد فوری طور پر اداکیا جائے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا ، پنجاب ، سندھ ،بلوچستان سے این ایف سی ایوارڈ کا حصہ کم کر کے فاٹا کے لئے خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا کی اصلاحاتی کمیٹی نے اس ضمن میں وزیر اعظم کو اپنی سفارشات پیش کردی ہے کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا میں آئندہ سال کے دسمبر میں مقامی حکومتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور آئندہ سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرائیں جائینگے ۔

این ایف سی ایوارڈ کے تین فاٹا کے لئے تین فیصد حصہ مقرر کیا جائے فاٹا میں انتخابات 2018میں متوقع ہے ۔ اور انتخابات میں فاٹا میں صوبائی حلقے بنائیں جائینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا کے لئے تین فیصد حصہ مقرر ہونے سے ان علاقوں کے لئے نوئے ارب روپے سالانہ حاصل ہو نگے اس طرح آئندہ دس سال میں نوسو ارب روپے فاٹا کو ملیں گے۔ فاٹا کے اصلاحاتی کمیٹی نے فاٹا کو مرحلہ وار طورپر صوبے میں ضم کرنے کی سفارشات بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :