وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں گفتگو اور سپریم کورٹ میں جواب میں تضاد پر وضاحت چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

نواز شریف نے ایوان میں غلط بیانی کی معمول کی کارروائی معطل کر کے تحریک استحقاق کو زیر بحث لایا جائے، انتخابات کا سال 2017دکھائی دے رہا ہے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں گفتگو اور سپریم کورٹ میں جواب میں تضاد پر وضاحت چاہتے ہیں، وزیراعظم نے ایوان میں غلط بیانی کی معمول کی کارروائی معطل کر کے تحریک استحقاق کو زیر بحث لایا جائے، انتخابات کا سال 2017دکھائی دے رہا ہے، بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے جھوٹ کو بے نقاب کرینگے، وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر اور سپریم کورٹ کے جواب میں تضاد ہے، وضاحت چاہتے ہیں، حکومت کا اصل موقف کیا ہے، یہ معاملہ ایسی ہے کہ معمول کی کارروائی روک کر پانامہ لیکس پر بحث کرائی جائے، تحریک انصاف کور کمیٹی میں ملکی کی عمومی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں پولیٹیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا ہے، جس کی سربراہی جہانگیر ترین کرینگے، اور پولٹیکل کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز ہو گا، جس میں شمولیت کیلئے خورشید شاہ سے رابطہ ہوا ہے، امید ہے وہ بھی اس میں شرکت کرینگے، ہم ملک کے پڑھے لکھے طبقے سے بھی رجوع کرینگے اور ان کے سامنے بھی اپنا موقف پیش کریں گے، تاکہ وزیراعظم کی کرپشن کی کہانی سب کو سناہیں گے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت تیزی سے مقبولیت کوہ رہی ہے اور یہ زیادہ دیر ٹھیر نہیں سکے گی۔

وقار)