نیوز الرٹ

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے اسلام آباد اور بارہمولہ کے اضلاع میںدو کشمیری نوجوان شہید کردیے

بدھ 14 دسمبر 2016 19:25

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران اسلام آباد اور بارہمولہ کے اضلاع میں آج دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے باسط رسول نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں بیوورہ ہادی گام کے مقام پرمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میںبمبئی کے مقام ایک رہائشی عمارت کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے مبلے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ بھارتی فوج نے دعوی ٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے جو ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا ۔

متعلقہ عنوان :