وزراء کے فوٹواسٹیٹ بیانات سے پاناما لیکس دب نہیں پائے گی، شوکت محمود بسرا

بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات تسلیم کئے جائیں،رہنماپیپلزپارٹی

بدھ 14 دسمبر 2016 19:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت محمود بسرا نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے وزراء کے فوٹواسٹیٹ بیانات سے پاناما لیکس دب نہیں پائے گی۔ ابھی بھی وقت ہے کہ نواز شریف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات تسلیم کرلیں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام بحال ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے رونے کیلئے چھ عدد رودالیاں پال رکھی ہیں جو رورو کرشریف خاندان کی صفائیاں پیش کر رہی ہیں۔ طلال چوہدری کل پرویز الٰہی کے سامنے ڈانس کرتے تھے۔ اب وزیر بننے کیلئے اپنے قد سے بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ شوکت بسرا نے کہا کہ جی جی بریگیڈ کے بیانات سے نواز شریف کی پریشانی ظاہر ہو رہی ہے۔ شوکت محمود بسرا نے کہا کہ اگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو پھر نواز شریف کے برے دن شروع ہو جائیں گے۔