کامن سہولت اور تربیتی سنٹر کا قیام ہنٹنگ اینڈ سپورٹس صنعت کے فروغ اور ترقی کیلئے خوش آئند ہے ، غلام مرتضیٰ خان جتوئی

اقتصادی راہداری کے ثمرات سے پورا ملک مستفید ہورہا ہے ، انڈسٹریل زونز کے قیام سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائیگا،تقریب سے خطاب

بدھ 14 دسمبر 2016 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) کامن سہولت اور تربیتی سنٹر کا قیام ہنٹنگ اینڈ سپورٹس صنعت کے فروغ اور ترقی کے لئے خوش آئند ہے ، صنعت کے مسائل کا حل اور صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کوہاٹ سمال انڈسٹریل سٹیٹ کوہاٹ روڈ پشاور میں کامن فیسلٹی اینڈٹریننگ سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت عبدالکریم ، سنیٹر الیاس بلور، خیبر پختونخوا چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی افضل خان ، چیئرمین کامن سہولت اور تربیتی مرکز زاہد اللہ شنواری بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ اس سہولت سے کاریگروںکے صلاحیتوںاوراستعدادکارمیںاضافہ ہوگااورجدیدتکنیک سے روشناس ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری کے ثمرات سے پورا ملک مستفید ہورہا ہے اکنامکس زونز وجود میں آجائینگے اور پورے ملک اس سے انقلاب آجائیگا، ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوجائینگے۔

انہوں مے مزید کہا کہ انڈسٹریل زونز کے قیام سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائیگا اور اقتصادی حالت بہتر ہوجائیگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہیں تاکہ ملک میںصنعت کوفروغ مل سکے۔