ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب اور جے جے وی ایل میں 17 ارب کرپشن ریفرنس سے متعلق سماعت 19دسمبر تک ملتوی

بدھ 14 دسمبر 2016 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب اور جے جے وی ایل میں 17 ارب کرپشن ریفرنس سے متعلق سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم او دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب اور جے جے وی ایل میں 17 ارب کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں سابق مشیر پٹرولیم سمیت ایس ایس جی سی کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر زوہیر صدیقی، شعب وارثی، بشارت مرزا پیش ہوئے عدالت میں چار سو باسٹھ ارب ریفرنس میں گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس میں مزید گواہ طلب کرلیے جبکہ جے جے وی ایل میں سترہ ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت بھی انیس دسمبر تک ملتوی کردی گئی واضح رہے ڈاکٹر عاصم کیخلاف چار سو باسٹھ ارب سمیت جے جے وی ایل میں سترہ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے سماعت کے بعد ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے ہوا الٹی چل پڑی ہے ۔

پیپلز پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کروں گااور کارکنان کو ساتھ لے کر چلوں گا۔