Live Updates

سرکاری ہسپتالوں میں ہیپائٹس کی ادویات نایاب ، 15 لاکھ مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں ‘ سیدصمصام علی بخاری

پنجاب حکومت کی سو سے زائد گاڑیاں محکموں سے غائب، خزانے کو 20 کروڑ کا ٹیکہ لگ گیا‘سیکرٹری انفارمیشن پنجاب تحریک انصاف

بدھ 14 دسمبر 2016 19:02

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں ہیپاٹئس کی ادوایات نایاب ہو نے سے مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں، انہوں نے مقامی اخبار میں چھپنے والی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنی کرپشن کوچھپانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اور ان کے درباری عوام کو جھوٹ بول کر ورغلا رہے ہیں جبکہ ہسپتالوں اور سرکاری محکموں میں کرپشن نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، انٹرفیرون انجکشن کے غیر موثر ہونے کی تحقیق کے بعد پنجاب میں 10 کروڑ پر مشتمل آبادی کے صوبے کی عوام کے لئے صر ف17 ہزار 5 سو مریضوں کے لئے گولیاں خریدی گئیں یہ قوم کے ساتھ کھلا مذاق ہے اوراب گولیوں کی دوبارہ خریداری کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا جارہا ، انہوں نے کہاکہ ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مریض موت کے منہ جا رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ سرکاری محکموں سے گاڑیوں کا غائب ہونا بھی پنجاب حکومت پر سوالیہ نشان ہے رپورٹ کے مطابق اس سے 20 کروڑ کا نقصا ن ہوا ہے ، جبکہ دوسری طرف حکومتی نمائندے عوام کی آنکھوں میںدھول ڈال کر سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیاہے ، ہسپتالوں اور سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن نے (ن) لیگ کی حکومت کے گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے ،سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کرے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور کھڑا کیا جائے گااور عوام کے ساتھ ہونے والی ہر زیادتی کا حساب لیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات