حکومت اتنی کمزور ہوچکی ہے بھارت کے خلاف انکے منہ سے کوئی بات نہیں نکلتی‘ یاسمین راشد

بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو 1965کی جنگ کی یاد تازہ کر دیں گے ‘ رہنما پی ٹی آئی

بدھ 14 دسمبر 2016 19:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکڑ یاسمین راشد نے کہاکہ موجو دہ حکمرانوں نے پاکستان کو دشمن سے زیا دہ نقصان پہنچایا ہے ، حکومت اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ بھارت کے خلاف ان کے منہ سے کوئی بات نہیں نکلتی، سرتاج عزیز نے بھارتی ایجنڈ کلبھوشن کے خلاف کہاکہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں، پچھلے کئی سالوں سے بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں اپنے ایجنڈوں کے ذریعے دہشتگردی کی کاروائیاں کروا رہا ہے جس کے واضح ثبوت موجو د ہے،بھارت نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو 1965کی جنگ کی یاد تازہ کر دیں گے اور اسے عبرت ناک شکست دے گے اور اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی سیکورٹی فورسز ز آئے روز لائن آف کنٹرول کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم اور بر بریت کی انتہا ہ کر رہی ہے اور اب ان کے وزراء پاکستان کو ٹکروںمیں بانٹنے کی دھمکیاں لگا رہے ہے جبکہ حکمران خواب خروش کے مز ے لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 4 سال گزرنے کے باوجو د (ن)لیگ کی حکومت ایک وزیر خارجہ نہیں لگا سکی جو لمحہ فکریہ ہے،حکمران ہوش کے ناخن لے اور بین الاقوامی برادری میں بھارت کی جارحیت کے خلاف پوری قوت سے آواز بلند کر کی20 کروڑ پاکستانیوں کی امنگوں کی ترجمانی کریں۔