فیصل آباد ،ْریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونیوالے شہری کے 5 لاکھ واپس لٴْٹا دی

بدھ 14 دسمبر 2016 18:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) فیصل آباد میں ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونیوالے شہری کے 5 لاکھ واپس لٴْٹا دی۔جڑانوالہ والے کے رہائشی ظہور حسین فیصل آباد آ رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آ گیا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی ہونے والے ظہور کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

طبی امداد کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ظہور حسین کو اپنے آفس بلا کر موقع سے ملنے والی رقم واپس کی جس پر ظہور حسین کی خوشی کی انتہا نہیں تھی۔ ظہور حسین کے مطابق وہ اپنے بیٹے کی فیس میڈیکل کالج میں جمع کروانے کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا تھا۔ پائی پائی کر کے بیٹے کی پڑھائی کے لیے جوڑی جانے والی رقم کی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے واپسی پر ظہور حسین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ،ْ ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفسیر کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو شاباش دی گئی اور انکے کے لیے محکمانہ تعریفی سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :