جنوبی کوریا میں خیبر پختونخوا سے گندھارا نوادرات اور مجسموں کی نمائش اگلے سال مارچ میں شروع ہوگی

دوشہروں میں ہونے والی نمائش چھ ماہ جاری رہے گی ،ْدو ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے

بدھ 14 دسمبر 2016 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء)جنوبی کوریا میں خیبر پختونخوا سے گندھارا نوادرات اور مجسموں کی نمائش اگلے سال مارچ میں شروع ہوگی ،ْجنوبی کوریا کے دوشہروں میں ہونے والی نمائش چھ ماہ جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں بدھ کو دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ سیکرٹری نیشنل ہسٹری و ادبی ورثہ ڈویژن محسن ایس حقانی اور جنوبی کوریا کے انٹر آرٹ چینل کے صدر یانگسو کم نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پالیسی پلاننگ و پبلک ڈپلومیسی رحیم حیات قریشی اور ڈائریکٹر جنرل ای اے پی وزارت خارجہ امور جاوید جلیل خٹک ،جوئنٹ سیکرٹری(ورثہ)مشہود احمد مرزا،ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ڈاکٹر عبدالصمد سیکرٹری گندھارا آرٹ و کلچر ایسوسی ایشن اسلام آباد ڈاکٹر استھر پارک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایم او یو سے دونوں ممالک کے درمیان نہ دو طرفہ تعلقات مزید مظبوط ہونگے بلکہ اس سے پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوگا۔