وزیراعظم مستعفی ہوتے تواتنی بے عزتی نہ ہوتی جتنی پاناما کیس میں ہورہی ہے ،ْ شیخ رشید

بدھ 14 دسمبر 2016 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوتے تواتنی بے عزتی نہ ہوتی جتنی پاناما کیس میں ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کوئی چیزنہیں چھپائی ،ْ اگروزیراعظم کی تلاشی ہوتوشیخ رشید کی بھی ہونی چاہیے وزیراعظم مستعفی ہوتے تواتنی بے عزتی نہ ہوتی جتنی پاناما کیس میں ہورہی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں چورکے بجائے چورکی ماں اورباپ کوگھیرے میں لیتا ہوں، قوم کوسچ اورجھوٹ کا علم ہے اورپاناما کیس ابھی زندہ ہے، اس معاملے پرکوئی ہمیں چھوڑگیا تو کسی نے ہاتھ کھڑے کردئیے لیکن ہم ڈٹے ہوئے ہیں ،ْ ہم اسمبلی میں اورچوراہے پرہرجگہ چور کوچور کہیں گے۔