یوایس ایڈ ‘‘کرم تنگی ڈیم’’ منصوبے کیلئے 81 ملین ڈالر دے گا ،ْواپڈا اور یوایس ایڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط
کرم تنگی ڈیم منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر کی تکمیل سے سولہ ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی سیراب ہو سکے گی ،ْامریکی سفیر منصوبے کی تکمیل سے فاٹا کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی، حکومت دیامر بھاشا، داسو اور کرم تنگی سمیت کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے ،ْ خواجہ آصف
بدھ 14 دسمبر 2016 18:39
(جاری ہے)
معاہدے سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور لاکھوں پاکستانیوں کی زندگی میں بہتری کے مشترکہ اقدامات کو تقویت ملتی ہے۔
کیتو بند کرم تنگی ڈیم منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔ کرم تنگی ڈیم منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر کی تکمیل سے سولہ ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی سیراب ہو سکے گی اور اٹھارہ میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہوگی، جس سے ایک لاکھ پاکستانی مستفید ہوں گے۔ کرم تنگی ڈیم منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت دریائے کیتو پر بند، شیرٹالا اور اسپیراگا نہروں، دو بجلی گھروں اورایک ٹرانسمیشن لائن، تعمیراتی اور آپریشنل اسٹاف کے لئے رہائشی سہولتوں اور ڈیم کی تعمیر اور اسے چلانے کی سرگرمیوں کے لئے ایک دفتر کی تعمیر میں اعانت کے لئے واپڈا کو فنڈز منتقل کئے جائیں گے۔امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 2009سے اب تک امریکی حکومت نے پاکستان کے بجلی کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے 53 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جس سے دو کروڑ 80 لاکھ پاکستانی مستفید ہوئے ہیں اور نیشنل گرڈ میں 2400 میگاواٹ سے زیادہ بجلی کا اضافہ ہوا ہے۔ اس مجموعے میں نئے اور بحال شدہ ڈیموں اور تھرمل بجلی گھروں سے 1013 میگاواٹ اور بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام میں بہتری سے حاصل ہونے والی 1447 میگاواٹ بجلی شامل ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ کرم تنگی ڈیم پر امریکی معاونت خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے اہم ہے، منصوبے کی تکمیل سے فاٹا کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی، حکومت دیامر بھاشا، داسو اور کرم تنگی سمیت کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے تھرمل بجلی پر انحصار کم ہو گا اور سستی بجلی میسر ہوگی جب کہ وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں سے عسکریت پسندی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.