نواز لیگ کے وزراء کے فوٹواسٹیٹ بیانات سے پاناما لیکس دب نہیں پائے گی ، ابھی بھی وقت ہے نواز شریف بلاول بھٹو کے چار مطالبات تسلیم کرلیں

ْ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت محمود بسرا کا بیان

بدھ 14 دسمبر 2016 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت محمود بسرا نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے وزراء کے فوٹواسٹیٹ بیانات سے پاناما لیکس دب نہیں پائے گی۔ ابھی بھی وقت ہے کہ نواز شریف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات تسلیم کرلیں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام بحال ہو سکے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے رونے کے لئے چھ عدد رودالیاں پال رکھی ہیں جو رورو کرشریف خاندان کی صفائیاں پیش کر رہی ہیں۔ طلال چوہدری کل پرویز الٰہی کے سامنے ڈانس کرتے تھے۔ اب وزیر بننے کے لئے اپنے قد سے بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ شوکت بسرا نے کہا کہ جی جی بریگیڈ کے بیانات سے نواز شریف کی پریشانی ظاہر ہو رہی ہے۔ شوکت محمود بسرا نے کہا کہ اگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو پھر نواز شریف کے برے دن شروع ہو جائیں گے۔