معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کی نمازجنازہ نور خان ایئر بیس پر ادا ، پاک فضائیہ کے سربراہ سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت پاک فضائیہ کے دستے کی جنید جمشید کے جسد خاکی کو سلامی ،میت سی 130 کے ذریعے کراچی روانہ کی گئی

سانحہ حویلیاں میں جاں بحق دیگر 16 افراد کی پمز ہسپتال میں نما زجنازہ ادا ، وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری اور دیگر کی شرکت

بدھ 14 دسمبر 2016 18:29

معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کی نمازجنازہ نور خان ایئر بیس پر ادا ، ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کی نمازجنازہ نور خان ایئر بیس پر ادا کی گئی ۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر جنید جمشید کے جسد خاکی کو پاک فضائیہ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بدھ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میت کراچی روانہ کرنے سے پہلے جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

ایئر چیف مارشل کی ہدایت پر جنید جمشید کی میت سی 130 میں کراچی روانہ کی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کی جانب سے جنید جمشید کو ایئر فورس فیملی کا حصہ قرار دیا گیا۔ جنید جمشید کے والد ایئر کموڈور جمشید اکبر پاک فضائیہ کے وار ویٹرن تھے۔ مرحوم جمشید اکبر نے ایئر فورس کے ساتھ پاک نیوی میں بھی خدمات انجام دیں۔ ایئر فو رس آفیسر کے بیٹے ہونے کے باعث جنید جمشید ہمیشہ ایئر فورس سے منسلک رہے۔ جبکہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد کی پمز ہسپتال میں نما زجنازہ ادا کی گئی۔ نما زجنازہ میں وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ‘ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر نے شرکت کی۔ …(رانا)