کراچی سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے اپنا حلف اٹھا لیا

بدھ 14 دسمبر 2016 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں کراچی سے پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے اپنا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ حلف کے بعد انہوں نے سپیکر ڈائس پر جا کر ارکان کے لئے مختص حاضری رجسٹر پر دستخط بھی کئے۔ …(رانا+ع ع)