محمدعامرنے کیچز ڈراپ ہونے کا توڑنکال لیا
بدھ 14 دسمبر 2016 18:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)فاسٹ بولر محمد عامر کی گیندوں پر کیچز بہت زیادہ تعداد میں ڈراپ ہورہے ہیں جس پر مبصرین بھی حیران و پریشان ہیں اس سارے معاملات کو شکوک کی نظروں سے دیکھا جارہا ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم رکن فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ وکٹ ٹو وکٹ گیند کرنے کی کوشش کر تا ہو ں تاکہ بیٹسمینوں کو زیادہ سے زیادہ بولڈ کرنے میں کامیاب ہوسکوں، اگرچہ میری گیندوں پر دوسرے بولرز کے مقابلے میں زیادہ کیچز گرے ہیں لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی میں کسی سے ناراض ہوں۔
جب ایک بولر کی گیند پر کیچ گرتا ہے تو وہ خوشی سے تالی تو نہیں بجائے گا،میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ مجھے کیچ گرنے پر غصہ نہیں آتا لیکن یہ بھی تو حقیقت ہے کہ کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑ سکتا، آج کل کی کرکٹ میں اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ پکڑیں جائیں گے۔(جاری ہے)
سلپ پر کیچز لینے کے لئے آپ کو بہت زیادہ محنت کرنا ہوتی ہے، میرے خیال سے یہ ہمارا تھوڑا مسئلہ ہے کہ ہمارے پاس ہمیشہ ہی سلپ کیچز ڈراپ ہوئے ہیں،ایسا صرف میری گیندوں پر ہی نہیں ہورہا ہے اور نہ ہی اس میں مجھے کوئی پریشانی ہے۔
ہاں! دکھ ضرور ہوتا ہے کہ آپ بہت محنت کرکے کسی بیٹسمین سے غلطی کرواتے ہیں اور پھر کیچ گرنے سے مخالف بیٹسمین کا حوصلہ بہت بڑھ جاتا ہے۔میری کوشش ہے کہ اب میں گیند کو زیادہ سے زیادہ وکٹوں میں رکھوں اور بیٹسمین کو بولڈ کرنے کی کوشش کررہا ہوں، ہمارے کھلاڑی جس طرح سلپ کیچز کی بہت زیادہ پریکٹس کررہے ہیں مجھے امید ہے کہ یہ مسئلہ بھی بہت جلد حل ہوجائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.