نوجوان بلے باز بابر اعظم سال2016 میں پاکستان ون ڈے ٹیم کے کامیاب بلے باز

بابر اعظم نے سال 2016کے دوران 11ایک روزہ میچز میں 3سنچریوں اور2نصف سنچریوں کی بدولت 656رنز بنائے جو رواں سال ون ڈے کرکٹ میں کسی پاکستانی پلیئر کا سب سے زیادہ سکور ہے

بدھ 14 دسمبر 2016 18:26

نوجوان بلے باز بابر اعظم سال2016 میں پاکستان  ون ڈے ٹیم کے کامیاب بلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیلنٹڈ پلیئر بابر اعظم سال2016 میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم کیلئے سب سے کامیاب بلے باز ثابت ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیدا ہونیوالے 22سالہ بابر اعظم قومی ہیروز جاوید میانداد، انضمام الحق ،محمد یوسف اور یونس خان کی طرح پاکستان ٹیم میں ایک ریڑھ کی حیثیت سے سامنے آ رہے ہیں جنہوں نے اب تک اپنے مختصر کرکٹ کیئر یر کے دوران اپنی شاندار پرفرامنس کے ذریعے سب کو حیران کر دیا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونایٹڈ کی نمائندگی کرنیوالے بابر اعظم نے سال 2016کے دوران پاکستان کی جانب سے 11ایک روزہ میچز میں 3سنچریوں اور2نصف سنچریوں کی بدولت 656رنز بنائے جو رواں سال ون ڈے کرکٹ میں کسی پاکستانی پلیئر کا سب سے زیادہ سکور ہے ۔

(جاری ہے)

سال 2016 میں ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز بنانے کی اس دوڑ میں سرفراز احمد 11میچوں میں 492رنز کیساتھ دوسرے جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی 341رنز کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔

رنز بنانے کی اس دوڑ میں شرجیل خان 368رنز کیساتھ تیسرے ، شعیب ملک 313رنز کیساتھ پانچویں نمبر پر رہے جبکہ محمد رضوان سال2016میں 6ون ڈے میچوں میں صرف77رنز ہی بنا سکے ۔ پاکستان ٹیم کے کوچ مکھی آرتھر بھی بابر اعظم کی تکینک اور کھیل سے بہت متاثر ہیں جو نوجوان بلے باز کو پاکستان کرکٹ کے مستقبل کا اہم اثاثہ قرار دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :