پی سی بی چیئرمین شہریار خان ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے کل سری لنکا روانہ ہونگے

بدھ 14 دسمبر 2016 18:26

پی سی بی چیئرمین شہریار خان ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین شہریار خان ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے کل (جمعرات) کو سری لنکا روانہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے میڈیا منیجر رضا راشد کے مطابق 17دسمبر کو کولمبو میں منعقد ہونیوالے ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی شہریار خان کی معاونت کرینگے جس میں ایشین ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز سے متعلق امور سمیت دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا جائیگا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انورا گ ٹھاکر کی بھی شرکت متوقع ہے اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی شرکت کا بھر پور فائدہ اٹھائیں گے اور آئندہ سال شیڈول پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کو ایک بار اے سی سی کے فورم میں اٹھائیں گے اور اس حوالے بھارت سے بھی پوچھا جائیگا ۔