آسٹریلیا ہوم گرائونڈ پر ایشیئن ٹیم سے نہیں ہارا مگر ہم جیتنے آئے ہیں،وہاب ریاض

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے میدان میں اتریگی، کوچز اپنا کام کر چکے ،اب کچھ کر دکھانے کی ہماری باری ہے، آسٹریلین بلے بازوں کو آوٹ کرنے کا واحد طریقہ ان پر اٹیک کرنا ہے،وہاب ریاض کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 18:26

آسٹریلیا  ہوم گرائونڈ پر ایشیئن ٹیم سے نہیں ہارا مگر ہم جیتنے آئے ہیں،وہاب ..
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئیمیدان میں اترے گی جہاں وہ اب تک ایک بار بھی سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔اپنی جارحانہ اور تیز رفتار بولنگ کے لیے مشہور وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کوچز اپنا کام کر چکے ہیں اور اب کچھ کر دکھانے کی ہماری باری ہے۔

برسبین میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ برسبین کی وکٹ کافی تیز ہے اور وہ اسی وجہ سے تیز اور جارحانہ بولنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلین بلے بازوں کو آوٹ کرنے کا واحد طریقہ ان پر اٹیک کرنا ہے۔ وہاب نے کہا کہ وہ عالمی کپ 2015 میں آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن کے خلاف اپنے تیز اور جارحانہ بولنگ سپیل کو دہرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض نے کہا کہ ویسے تو یہاں کوئی ایشیئن ٹیم بھی نہیں جیت پائی ہے لیکن ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں اور ہم آسٹریلیا سیریز جیتنے کے لیے آئے ہیں۔پاکستانی بولرز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کی وجہ سے ہماری بولنگ میں وہ تسلسل نہیں دکھائی دیتا ہے کیونکہ وہاں کی وکٹیں سلو ہوتی ہیں اور فاسٹ بولرز کے لیے مواقع کم ہوتے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں تمام فاسٹ بولرز کو شامل کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔زیادہ تر فاسٹ بولرز پر انحصار کرنے کی وجہ ان کے مطابق بھی برسبین کی وکٹ کا تیز ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :