پنجاب بھر میں620ٹریفک حادثات میں12 افراد جاں بحق،771زخمی

بدھ 14 دسمبر 2016 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر620روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں530افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں229افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 12افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 288 ڈرائیور11کم عمرڈرائیور،388مسافراور95پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ105ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت117متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں77متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ43 حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل771متاثرین میں633مرد اور138خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں84افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور501افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 186 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں514موٹر سائیکلز،113آٹو رکشے،66 موٹر کاریں12مسافربسیں،25ٹرک اور96 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :