سائٹ انتظامیہ کی جانب سے مستقل ملازمین کوپلس پول میںڈالنے کے کسی بھی روزگاردشمن سازش کوبرداشت نہیںکیاجائیگا،ایم کیوایم پاکستان

سندھ انڈسٹریل ٹریڈاسٹیٹ کی متعصب انتظامیہ مختلف حربوں،طریقوںسے ہراساں کررہی ہے، جس کے باعث ملازمین میںشدیدبے چینی اورغم وغصہ پایاجارہاہے،رابطہ کمیٹی

بدھ 14 دسمبر 2016 18:10

سائٹ انتظامیہ کی جانب سے مستقل ملازمین کوپلس پول میںڈالنے کے کسی بھی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کی رابطہ کمیٹی نے سائیٹ لمیٹڈ(سندھ انڈسٹریل ٹریڈاسٹیٹ)کی متعصب انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے مستقل ملازمین کوتسلسل کے ساتھ ہراساں کرنے اور انہیںسرپلس پول میںڈالنے کی کوششوںکی شدیدالفاظ میںمذمت کی ہے اورکہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان سائیٹ لمیٹڈانتظامیہ کی جانب سے ملازمین کوہراساں کرنے اورانہیںسرپلس پول میںڈالنے کے ایسے کسی بھی روزگاردشمن سازش کوہرگزبرداشت نہیںکریگی بلکہ اس کاڈٹ کرمقابلہ کریگی۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی (پاکستان )نے کہاکہ سندھ انڈسٹریل ٹریڈاسٹیٹ کی متعصب انتظامیہ مختلف حربوںاورطریقوںسے ہراساں کررہی ہے جس کے باعث ملازمین میںشدیدبے چینی اورغم وغصہ پایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے کہاکہ ایک جانب سائیٹ لمیٹڈکی انتظامیہ ملازمین کوجعلی بھرتوںکے نام پراینٹی کرپشن کے ذریعے ہراساںکیا جا رہا ہے ،کبھی ڈگریاںکی جانچ پرتال کی جارہی ہے جبکہ گذشتہ سال بھی ڈگریوںکی HECسے تصدیق کروائی گئی تھیں۔

رابطہ کمیٹی پاکستان مزیدکہاکہ اب دوسری جانب مستقل ملازمین کو اعلیٰ عدلیہ میںگھسٹاگیااس پرانتظامیہ کی سازشیںکم نہ ہوئی بلکہ گذشتہ ایک ہفتے سے ملازمین کی پرسنل فائلیںمینجنگ ڈائریکٹرسائیٹ اورسیکریٹری سائیٹ کے پاس بھیج کراس پر سرپلس پول ملازمین لکھاجارہاہے جوملازمین کے ساتھ سراسرناانصافی اورانہیںبے روزگارکرنے کی گھنائونی سازش کاحصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے کہاکہ مستقل ملازمین کوسرپلس پول میںڈالنے کے لئے 16دسمبر2016ء کوبورڈآف ڈائریکٹرزکی میٹنگ بھی بلائی گئی ہے جس میںملازمین کو سرپلس پول میں ڈالنے کے فیصلے کوحتمی مہرلگائی جائیگی۔رابطہ کمیٹی (پاکستان )نے سائیٹ لمیٹڈکی انتظامیہ کومتنبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ روزگاردشمن اقدامات سے بازرہے ایم کیوایم اسے کسی بھی اقدام کوہرگز برداشت نہیںکریگی۔

رابطہ کمیٹی (پاکستان )نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ،صوبائی وزیرصنعت وتجارت سیدمنظورواسان سے مطالبہ کیاکہ سائیٹ لمیٹڈمیں انتظامیہ کی جانب سے مستقل ملازمین کیساتھ کی جانے والی زیادتیوںاورانہیںہراساںکرنے کاغیرقانونی عمل کانوٹس لیاجائے اورملازمین کوسرپلس پول میںڈالنے اورانہیںنوکریوںسے نکالنے کی کوششوں کوفی الفوربندکروایاجائے۔

متعلقہ عنوان :