Live Updates

تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی ، بلاول بھٹو کا خیر مقدم

وزیر اعظم پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے ، آج جب دنیا کی قیادت کرنے کا وقت ہے تو ہمارے پاس وزیر خارجہ ہی موجود نہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی کا ٹویٹ

بدھ 14 دسمبر 2016 18:10

تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی ، بلاول بھٹو کا خیر مقدم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی اچھا فیصلہ کرے تو تعریف کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر اپنے پیغام بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ خوش آئندہے ۔

یوٹرن لینے والوں پر سب سے پہلے انہوں نے ہی تنقید کی تھی مگر جب کوئی اچھا فیصلہ کرے اورپارلیمنٹ کی طرف رجوع کرے تو اس کی تعریف کرنی چاہیئے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کا اعتماد کھوچکے ہیں ۔ آج جب دنیا کی قیادت کرنے کا وقت ہے ہمارا وزیر خارجہ ہی نہیںہے ۔ حکومت کو ہماری چار ڈیمانڈز ماننا ہی ہوں گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات