جنیدجمشیدکی نمازجنازہ نورخان ایئربیس پراداکردی گئی

جنیدجمشیدکے جسدخاکی کوقومی پرچم میں لپیٹاگیا،گارڈآف آنربھی دیاگیا،پاک فضائیہ کی جانب سے جنیدجمشید ایئرفورس فیملی کاحصہ قرار،نمازجنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان،مولاناطارق جمیل ودیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 17:25

جنیدجمشیدکی نمازجنازہ نورخان ایئربیس پراداکردی گئی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) :معروف نعت خواں جنیدجمشیدکی نمازجنازہ نورخان ایئربیس پراداکردی گئی ہے،جنیدجمشیدکے جسدخاکی کوقومی پرچم میں لپیٹاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان ،مولاناطارق جمیل سمیت مذہبی،سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نورخان ایئربیس پرجنیدجمشیدکوگارڈآف آنربھی پیش کیاگیا۔

مزیدبرآں پاک فضائیہ کی طرف سے جنیدجمشیدکوایئرفورس فیملی کاحصہ قراردیاگیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معروف نعت خواں جنیدجمشیدکی میت کراچی روانہ کرنے سے قبل مرحوم کی نمازجنازہ نورخان ایئربیس پراداکردی گئی ہے۔جنیدجمشید کےوالد ایئر کموڈورجمشید اکبر پاک فضائیہ کےوارویٹرن تھے۔مرحوم جمشیداکبرنے ایئرفورس کے ساتھ پاکستان نیوی میں بھی خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

ایئرفورس آفیسرکےبیٹے ہونےکےباعث جنید جمشید ہمیشہ ایئرفورس سےمنسلک رہے۔جنید جمشید نےفضائیہ اسکول میں تعلیم حاصل کی اور بہترین طالبعلم رہے۔ترجمان نے مزیدبتایا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ چکلالہ کےنورخان بیس پر ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو سی ون تھرٹی طیارے پرکراچی روانہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے حویلیاں میں قومی ایئرلائن کااے ٹی آرطیارہ پی کے661گرکرتباہ ہوگیاتھا،حادثے میں47افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔طیارے کوآگ لگ گئی تھی۔جس سے طیارے میں سوارافرادآگ سے مکمل طورپرجل گئے تھے۔جاں بحق افرادکی میتوں کی شناخت کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔دوسری جانب طیارہ حادثہ کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔