حکومت دیہی علاقو ں کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،ڈاکٹر امجد علی

عوام کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں خو شحالی لانے کیلئے کوشاں ہیں،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

بدھ 14 دسمبر 2016 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دور افتادہ اور ترقی سے محروم علاقوں کی پسماندگی کے خاتمہ پر بھر پور توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے۔یہ بات انہوں نے حلقہ پی کے۔82کے علاقہ پارڑئی میں ڈیڑ ھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرجنرل کونسلر مظفر خان، خورشید ، انور خان ، عبداللہ سمیت پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران، معززین علاقہ اور عوام بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ علاقہ کے عوام کی ایک دیرینہ ضرورت تھی جس سے پارڑئی کے جہانگیر آباد اور حمید آباد کی آبادیوں کو سہولت میسر آنے سے تقریبا ایک ہزار گھرانوں کو صاف پانی فراہم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں کے دوران گائوں پارڑئی میں بیس کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں جن میں ایک کروڑ روپے سے مکمل ہونے والے سولر سسٹم کے حامل ٹیوب ویل، ایک کروڑ چوبیس لاکھ کی لاگت سے گرلز مڈل سکول کی اپ گریڈیشن، ایک کروڑ روپے کی لاگت سے گلیوں کی پختگی اور ہینڈپمپ، بجلی کی مد میں بیس سے زئد ٹرانسفارمراور 70 سے زئد کھمبوں اور ایک کروڑ سے زائد کی لاگت کے صحت کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر امجد علی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں خو شحالی لانے کیلئے کوشاں ہے اور وہ اپنے حلقہ پی کے۔82کے عوام کی خدمت کے سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں اور ان سے کئے گئے وعدوں کو ایک ایک کر کے پورا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :