پی ٹی آئی کا چورن نہیں بک رہا ،انتخابات 2018 میں ہی ہونگے، ڈاکٹر آصف کرمانی

لال حویلی والے کا جھوٹی فال نکالنے والا طوطا اب شاہ محمود قریشی کے کندھوں پر بیٹھ گیا ہے،معاون خصوصی وزیراعظم

بدھ 14 دسمبر 2016 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا چورن نہیں بک رہا ،انتخابات 2018 میں ہی ہونگے، اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ڈبہ فلم ایک بار پھر بری طرح فلاپ ہو جائیگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لال حویلی والے کا جھوٹی فال نکالنے والا طوطا اب شاہ محمود قریشی کے کندھوں پر بیٹھ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات2018 میں ہی ہونگے، ہم 2017ء کا خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا چورن نہیں بک رہا ہے، پی ٹی آئی کو 2018ء میں امیدوار تک نہیں ملیں گے،انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ڈبہ فلم ایک بار پھر بری طرح فلاپ ہو جائیگی۔