میں چور کے بجائے اس کے ماں باپ کو گھیرے میں لیتا ہوں ، شیخ رشید احمد

بدھ 14 دسمبر 2016 17:25

میں چور کے بجائے اس کے ماں باپ کو گھیرے میں لیتا ہوں ، شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں چور کے بجائے اس کے ماں باپ کو گھیرے میں لیتا ہوں اور پورے چور ٹولے کو بے نقاب کرتا ہوں ۔ وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ ابھی زندہ ہے اور اپنا رنگ دکھا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے ساتھی ان کو چھوڑ گئے یا پھر ہاتھ کھڑے کر دیئے ۔ اصولاً مستعفی ہو جائے تو اتنی بے عزتی نہ ہوتی جتنی اب ہو رہی ہے ۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ قوم کو سچ اور جھوٹ کا علم ہے میں عقلمندوں سے مخاطب ہوں بے وقوفوں سے نہیں لیکن ہر چوراہے اور اسمبلی سمیت ہر جگہ چور کو چور کہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی کوئی چیز نہیں چھپائی لیکن اگر نواز شریف کی تلاشی ہوتی ہے تو میری بھی ہونی چاہئے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :