پاکستان کا ایکسپورٹ کنٹرول پروگرام باقی دنیا سے بہت بہتر ہے،شیریں مزاری

بدھ 14 دسمبر 2016 17:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایکسپورٹ کنٹرول پروگرام باقی دنیا سے بہت بہتر ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹریٹجک سٹڈیز انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام سٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ان پاکستان کے عنوان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کی ۔

سیمینار میں سیک ڈیو وزارت خارجہ کے ڈی جی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ پاکستان کا ایکسپورٹ کنٹرول پروگرام باقی دنیا سے بہت بہتر ہے اور ہمیں اپنے ایکسپورٹ کنٹرول پروگرام سے متعلق دنیا کو بتانا چاہیے۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈاکٹر ظفر علی نے کہا کہ پاکستان کا سٹریٹجک کنٹرول مضبوط ترین نظام کے تحت ہے اور 2004 میں پورے نظام کو قانون سازی کے ذریعے مربوط بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سٹریٹجک ایکسپورٹ عالمی معیار کے مطابق ہے۔ ڈاکٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک کو اس حوالے سے تربیت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :