لاہور ،جعلی دستاویزات پر سپین جانے والا مسا فر گرفتا ر

بدھ 14 دسمبر 2016 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سپین جانے کی کوشش ناکام بناکر ایک شخص شفقت محمود کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم جعلی دستاویزات کے ذریعے قصر ائیر کی پرواز621کے ذریعے سپین جانے کی کوشش کررہا تھا جسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ملزم شفقت محمود منڈی بہائوالدین کا رہائشی بتایا گیا ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :