امتحانی مراکز میں دفعہ144 نافذ

بدھ 14 دسمبر 2016 17:19

جھنگ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء)ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت/ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جس کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے بی کام پارٹ ون اور پارٹ ٹو سپلیمنٹری امتحانات 2016کے سلسلہ میں ضلع میں بنائے گئے امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

حکم میں مزید کہا گیا کہ کمرہ امتحان میں دوران پرچہ کتاب ، گائیڈ ، حل شدہ پرچہ جات، موبائل فون و دیگر ایسا مواد جو پرچہ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو ہرگز ہمراہ نہ لائیں۔