گوجرانوالہ ، نبی کریم ؐ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، پروفیسر ندیم علی سلیم

بدھ 14 دسمبر 2016 17:16

گوجرانوالہ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء)اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں‘ نبی کریم ؐ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس پر عمل کرنے سے پریشانیوں اور مسائل سے چھٹکاراحاصل کیا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار مینجنگ ڈائریکٹر سافٹ سلوشنز کالج پروفیسر میاں ندیم علی سلیم نے کالج کے زیراہتمام ’’سیرت النبی‘‘ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالرشید نے کہا کہ حضور ؐ کی آمد سے عرب وعجم میں چھائی ہوئی لا دینی طاقتوںکاخاتمہ ہوگیا اور آپ ؐ کے آنے سے انسان کو نہ صرف عزت واحترام ملابلکہ انسانی رشتوںکی پہچان سامنے آگئی،اس موقع پر پروفیسر محمد بلال‘ پروفیسر حافظ یونس‘ پروفیسر محمد فاروق‘ پروفیسر عامرہ‘ پروفیسر آصف وغیرہ بھی موجود تھے۔