سرگودہا میں سابق ناظم کے قاتل کو عمر قید کی سزا ، سب انسپکٹر سمیت 2بری

بدھ 14 دسمبر 2016 17:16

سرگودھا۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) سرگودھا کی سیشن عدالت نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر سابق ناظم یونین کونسل کو قتل کرنیوالے ایک ملزم کو الزام ثابت ہونے پرعمر قید جبکہ 2کو شک کا فائد ہ دے کر بری کردیا جبکہ مقدمہ کے نامزد چوتھے ملزم کو مفرور اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے ۔ پولیس استغاثہ کے مطابق 14اگست 2012ء کو 23جنوبی بھاگٹانوالہ میں سابق یونین ناظم الطاف حسین کو پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا محمد ابو بکر صدیق نے مقدمہ میں نامزد کئے گئے ایک ملزم مظہر کو الزامات ثابت ہونے پر عمر قید اور 2لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنیکا حکم دیا جبکہ پولیس کے سب انسپکٹر جاوید اور سرفراز نامی ملزم کو شک کا فائد ہ دے کر بری کردیا ۔ ضیاء اللہ نامی ملزم کو مفرور اشتہاری قرار دیا گیا جس کی گرفتاری پر اس کا فیصلہ سنایا جائے گا ۔ عدالت نے ملزم مظہر کو دو لاکھ روپے کی رقم بطور معاو ضہ مقتول خاند ان کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :