دہشتگرد ی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،شاہین احسان مغل

بدھ 14 دسمبر 2016 17:16

سرگودھا۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ کو پاکستانی قوم بھولی ہے نہ بھولے گی قوم کے ان نونہار پھولوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پوری قوم کو دہشتگردوں کیخلاف متحد کردیا ہے ان معصوم پھولوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل ودیگر نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ میں نہ بھولنے والا واقعہ ہے، اس واقعہ میں شہید ہونیوالے معصوم بچوں کے والدین کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اورحکومت‘ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے جس عزم پر قائم ہے پوری قوم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے دہشتگردی کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :