دہشتگردی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ حکومت روزگار کے مواقع بھی پیدا کررہی ہے، ملک محمد اکرم

بدھ 14 دسمبر 2016 17:14

سرگودھا۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) حکومتی کاوشوں سے پاکستان محفوظ اور پر امن ملک کے طور پر سامنے آنا شروع ہوگیا ہے ،سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کیا ہے، دہشتگردی کے خاتمہ کیساتھ ساتھ حکومت روزگار کے مواقع بھی پیدا کررہی ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری حکیم ملک محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے اور حکومت اپنے وعدے کے مطابق مقررہ مدت میں ملک کو توانائی کی قلت سے نجات دلانے میں کامیاب ہوجائیگی مختلف ممالک سے گیس اور بجلی کے معاہدے اس بات کی دلیل ہے کہ خوشحال پاکستان بننے کیلئے حکمرانوں نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔