Live Updates

معلوم نہیں پی ٹی آئی اسمبلی میں گھٹنوں کے بل یاکسی اورطرح آئیگی۔خواجہ آصف

پی ٹی آئی کااستقبال انکی آمدکے مطابق کریںگے،پی ٹی آئی نے اسمبلی کوجعلی کہااوربارباراسی میں واپس آجاتے ہیں،سچ کویاد نہیں رکھنا پڑتا جھوٹ کویادرکھنا پڑتا ہے۔وزیردفاع کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 16:50

معلوم نہیں پی ٹی آئی اسمبلی میں گھٹنوں کے بل یاکسی اورطرح آئیگی۔خواجہ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) :وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ پی ٹی آئی والے اسمبلی میں گھٹنوں کے بل آئیں گے یاکسی اورطرح سے آئیں‌گے،انہوں نے اسمبلی کوجعلی کہااوربارباراسی میں واپس آجاتے ہیں،سچ کو یاد نہیں رکھنا پڑتا جھوٹ کو یاد رکھنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں‌میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس وقت جو آمد ہوگی اس کے مطابق استقبال کریں گے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سب سے مقدم ادارہ ہے۔

ہمیں چاہیے کہ اس اداروں کو مل کر مضبوط کریں۔خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو ڈاکو اور چوروں کی اسمبلی کہا۔پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ جعلی اسمبلی ہے اوربارباراسی میں واپس آجاتے ہیں۔ان لوگوں میں عزت نفس ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سچ کو یاد نہیں رکھنا پڑتا جھوٹ کو یاد رکھنا پڑتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات