یاسر ہو یا وہاب ضرورت پڑی تو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیں گے : شہریار خان

بدھ 14 دسمبر 2016 16:42

یاسر ہو یا وہاب ضرورت پڑی تو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیں گے : شہریار ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر۔2016ء ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ٹیم میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نے وہاب ریاض اور یاسر کے مابین ہوئی تلخ کلامی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ اور وہاب ریاض کے جھگڑے کا ابھی پتہ چلا ہے ،لڑائی جھگڑے کا اثر برا ہی ہوتا ہے ، اکثر اختلافات ہوجاتے ہیں ،شاید کوئی بات ہوئی ہو تاہم رپورٹ آئے گی تو ایکشن لیا جائے گا،چاہے یاسر ہو یا وہاب، ضرورت پڑی تو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ہر ایک کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔

شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ تو پاکستان کیساتھ کھیلنے کیلئے تیار ہے تاہم بی سی سی آئی کے حکام کہتے ہیں کہ مودی سرکار نے ان کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں،اب اگر حکومت ہی انہیں کھیلنے کی اجازت نہیں د ے رہی تو کیا کیا جائے ؟۔ ایک سوال کے جواب میں چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ بہت سی ٹیموں سے پاکستان آنے پر بات ہورہی ہے ،ایسوسی ایٹ ممبرزتو تیار ہیں لیکن اصل فرق ٹیسٹ ٹیم کے آنے سے پڑے گا ۔