مقبوضہ کشمیر، میر واعظ کی ہدایت پر سرینگر میںطبی کیمپ کا انعقاد

شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا، پارٹی کارکن بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں، ظفر اکبر

بدھ 14 دسمبر 2016 16:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی ہدایت پر دارالخیرمیر واعظ منزل نے سرینگر کے علاقے حضرت بل میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کیمپ میں ممتاز ڈاکٹروں نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے آنے والے نادار مریضوں کو طبی امداد فراہم کی۔

دریں اثنا جاوید احمد میر ، غلام مصطفی بٹ، فیاض احمد اور خورشید احمد پر ایک وفد شہید نوجوان ماجد زرگر کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے قائموہ میں انکے گھر گیا۔ وفد کے ارکان نے اس موقع پرشہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ ادھرجموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیںاور شہداء کی بیش بہا قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام جاری انتفادہ کے دوران جو عظیم قربانیاں دے رہے ہیں وہ تحریک آزادی کا قیمتی اثانہ ہیں۔انہوں نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنو ں پر زور دیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کی ہرممکن مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :