انٹرمیڈیٹ سال اول کے مختلف گروپس کے اسکروٹنی فارم 13جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،ناظم امتحانات

بدھ 14 دسمبر 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز جمعہ 13 جنوری 2017ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوںگے۔

(جاری ہے)

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں جبکہ آرٹس پرائیویٹ کے امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔