کائنات کی سب سے بڑی نعمت ولادت مصطفی ؐ ہے ‘اس پر رب کائنات کا جنتا بھی شکر ادا کریں کم ہے ‘ حضور ؐ کی ولادت سے عرب معاشرہ میں خوشحالی آ گئی ظلم و جبر اور استحصال کے بت پاش پاش ہو گئے

علامہ راشد مصطفوی ایڈووکیٹ، مفتی وسیم عارف ضیائی اور دیگر کا محفل میلاد سے خطاب

بدھ 14 دسمبر 2016 16:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)کائنات کی سب سے بڑی نعمت ولادت مصطفی ؐ ہے اس پر رب کائنات کا جنتا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔ حضور ؐ کی ولادت سے عرب معاشرہ میں خوشحالی آ گئی ظلم و جبر اور استحصال کے بت پاش پاش ہو گئے ‘بنیادی انسانی حقوق بحال ہوئے ۔ عدل انصاف امن و خوشحالی کا دور دورہ ہوا ۔ ان خیالات کااظہارصوبیدار محمد شفیع کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے ۔

علامہ راشد مصطفوی ایڈووکیٹ، مفتی وسیم عارف ضیائی ، پیر خورشید احمد نقشبندی نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عشق مصطفی ؐ اور محبت رسول ؐ کے بغیر ہمارے ایمان نامکمل ہیں ولادت مصطفی منانا کا اصل مقصد حضور ؐکی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کرنا ہے آپ ؐ کی سیرت طیبہ پر عمل کر کے ہی اہم اپنا کھویا ہوا مام حاصل کر سکتے ہیں حضور کے سیرت و کردار کو اہم اپنی عملی زندگیوں میں ڈھال لیں تو ہماری دنیا بھی بن جائیگی اور آخرت بھی سنور جائیگی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس ماہ مقدس میں حضور کی زندگی کا آفاقی پیغام اصل محبت و رواداری کو عام کریں تاکہ ملک سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ ہو سکے اس پروگرام میں نظامت کے فرائض اسحق چوہان نے سرانجام دئیے اختتام پر اتحاد عالم اسلام ، استحکام پاکستان ، تحریک آزادی کشمیر ، خطہ کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔