مغربی ممالک اور امریکہ کا انسانی حقوق کے حوالہ سے دوغلا اور مجرمانہ کردار بھارت کی قاتل نام نہاد جمہوریت کو کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھنے کیلئے حوصلہ افزائی کے مترادف ہے

امیر جماعت اسلامی میرپور بشیر شگو کا عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی کیخلاف شدید احتجاج

بدھ 14 دسمبر 2016 16:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی میرپور بشیر شگو نے عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر طویل خاموشی کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک اور امریکہ کا انسانی حقوق کے حوالہ سے دوغلا اور مجرمانہ کردار بھارت کی قاتل نام نہاد جمہوریت کو کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھنے کیلئے حوصلہ افزائی کے مترادف ہے پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی اور زبانی کشمیریوں کی وکالت سے بھی بھارتی دہشت گرد افواج اور مودی کے حوصلے بلند ہورہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اپنی وکالت میں جان اور جارحانہ حکمت عملی اختیار کرے اور یواین او ، سلامتی کونسل ، امریکہ اور مغربی ممالک کے حکمرانوں کے منافقانہ طرز عمل کو طشت ازبام کرنے میں اپنا کردارادا کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارکان جماعت اسلامی اور میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے جرائم میں مصروف کار ہے کشمیریوں کو آزادی مانگنے کے فطری حق کے جرم میں قتل اور ٹارچر کریا جا رہا ہے ۔اقوام عالم کے درمیان امن قائم رکھنے اکیسویں صدی میں ایک فرد سے لیکر کسی بھی قوم کو جبری غلامی کی زنجینئریں توڑنے اور عالمی امن کو یقینی بنانے کیلئے یواین او کا قیام عمل میں لایا گیا تھا مگر یہ عالمی ادارہ اور فورم کبھی مسمان ممالک کی بجائے صرف اسلام اور مسلم دشمن قوتوں کے آلہ کار اورایجنٹ کاکردار ادا کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے آخری قطرہ خون اور آخری کشمیری تک آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔