میرپورکامنتخب نمائندہ اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں‘ اسمبلی میں میرپورکے حقوق کی نمائندگی اور بھرپوردفاع کرونگا‘وزیر اعظم پاکستان نواز شریف آزادکشمیر کی ترقی اور خاص طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے گہری دلچسپی لے رہے ہیں

آزادکشمیرکے وزیرحکومت برائے امور نوجوانان سپورٹس کلچرچودھری محمدسعید کی بات چیت

بدھ 14 دسمبر 2016 16:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) آزادکشمیرکے وزیرحکومت برائے امور نوجوانان سپورٹس کلچرو ایم ڈی اے اور ہاوسنگ اتھارٹی چودھری محمدسعید نے کہاہے کہ میںمیرپورکامنتخب نمائندہ ہوں میرپورکے جملہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ اسمبلی میں میرپورکے حقوق کی نمائندگی اور بھرپوردفاع کروں گا ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادکشمیر کی ترقی اور خاص طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے گہری دلچسپی لے رہے ہیں ‘آئندہ سال لوڈشیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ ہوگا ۔

سفارشی کلچر کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے ۔ میرپورشہرمیں سوئی گیس کی فراہمی ، پینے کے صاف پانی اور سیوریج سسٹم کی بہتری سمیت شہرکی سڑکوںکو بہتربنایاجائے گا۔ میرپورشہر کو خوبصورت اور صاف ستھراشہربنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

شہربھرسے تجاوزات کاخاتمہ کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ سیکٹر ایف ون میں ملنے والے معروف قانون دان راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ ، سابق ڈی جی ایم ڈی اے چودھری جاوید اقبال ، مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر مرکزی جنرل کونسل چودھری ناصر محمود، چودھری شوکت آف ایم ڈی اے ، جبار منہاس ایڈووکیٹ ،چودھری شوکت ،راہنمامسلم لیگ ن چودھری ارشد آف سنگھوٹاور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیرحکومت چودھری محمدسعید نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرمیں گڈگورننس کے قیام کے لیے اہم اقدامات اٹھارہی ہے۔جس کی وجہ سے رشوت، کرپشن اور اقرباپروری کا خاتمہ کردیاہے۔ انہوں نے کہا سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے سفارشی کلچر نے خطے میں میرٹ کی تباہی پھیلا دی ہے اب کوئی غلط کام نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ہماری ٹیم کے کپتان ہیں ان کی قیادت میں تعمیر وترقی میرٹ پر کرینگے۔