قومی مالیاتی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر کو شامل کر کے وفاقی محصولات میں حصہ داری کے ذریعے تعمیروترقی سمیت عوامی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے

ْپیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کامطالبہ

بدھ 14 دسمبر 2016 16:45

مظفرآ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی مالیاتی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر کو شامل کر کے وفاقی محصولات میں حصہ داری کے ذریعے تعمیروترقی سمیت عوامی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اگرچہ آئینی اعتباد سے آزاد کشمیر مالیاتی ایوارڈ میں شامل نہیں تاہم جس طرح باقی وفاقی اداروں میں اسے شامل کیا جاتا ہے اس طرح اس اہم فورم میں شامل کر کے فنڈز مہیاکئے جائیں گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتی نے آزاد کشمیر کے تمام انتخابات میں آزاد خطہ کو ٹوکیواور پیرس بنانے کے دعوتی کر رکھے ہیں مگر وہ صرف این ایف سی ایوارڈٖ میں آزاد کشمیر حکومت کو شامل کریں مرکز میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی موجودگی میں اگر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان چاروں وزرائے اعلی سے آزاد کشمیر کو شامل کرنے کیلئے لابنگب کی اور انہوں نے غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے تو زیادہ سے زیادہ وہ اعتراض کر تے وہ بھی ختم ہو چکا ہے ایک سوال کے جواب میں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ اگر ہمارے حکومت سے لاکھ اختلافات ہوں جو ہیں بھی اسکے باوجود قومی مفاد قومی وقار کیلئے ہم ایک پیج پر اور رہیں گے۔