روہڑی کے قریب نیشنل ہائی وے پرچینی انجینئرز کی گاڑی کے قریب دھماکا

حملے میں2افرادزخمی،جائے وقوعہ پرامدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں،چینی انجینئرزروہڑی تاملتان موٹروے پرتعمیراتی کام کررہے تھے۔پولیس حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 16:10

روہڑی کے قریب نیشنل ہائی وے پرچینی انجینئرز کی گاڑی کے قریب دھماکا

سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) : روہڑی کے قریب نیشنل ہائی وے پرانجینئرز کی گاڑی کے قریب دھماکاکردیاگیا،جس کے نتیجہ میں 2افرادزخمی ہوگئے ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرامدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دیسی ساختہ بم سائیکل کے پچھلے حصے میں رکھا گیاتھا۔

(جاری ہے)

ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوارنے ریموٹ کنٹرول سے دھماکاکیااور فرارہوگیا۔

دھماکے کے فوری بعدرینجرزاور پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔عینی شاہدین کے مطابق چینی انجینئرزروہڑی تاملتان موٹروے پرتعمیراتی کام کررہے تھے۔کہ ان کی گاڑی پرحملہ کردیاگیاہے۔جائے وقوعہ کی جانب امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔حملے میں کچھ افرادبھی زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حملہ انجینئرزکی گاڑی پرکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :